خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر بغداد پہنچ گئے، عسکری مہم کا جائزہ لیں گے

بغداد/واشنگٹن (ملت + آئی این پی )امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر غیر اعلانیہ دوریپر عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ملکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر ایک غیر اعلانیہ دوریپر عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔ رواں برس کے دوران کارٹر تیسری مرتبہ بغداد پہنچے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع کی آمد کی بنیادی وجہ موصل کی بازیابی کے لیے جاری عسکری مہم کا جائزہ لینے کے علاوہ اگلے دنوں میں اس شہر میں ہونے والی ممکنہ جنگ کی منصوبہ بندی کو زیر بحث لانا ہے۔ کارٹر کی آمد سے دو روز قبل ایک امریکی فوجی اہلکار موصل شہر کے نواح میں مارا گیا تھا۔ موصل کی بازیابی کی مہم میں عراقی فوج کو امریکی فوجیوں کی اسٹریٹیجک معاونت بھی حاصل ہے۔ کارٹر نے موصل کی لڑائی میں ترکی کے کردار پر بغداد اور انقرہ حکومتوں کے مابین مفاہمت کی بھی تصدیق کی ہے۔