خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی پابندیوں کا سخت جواب دیا جائے گا، روس

امریکی پابندیوں کا سخت جواب دیا جائے گا، روس
ماسکو(ملت آن لائن) وس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی نئی پابندیوں کا سخت جواب دے گا۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اپنے ایک بیان میں رشین فیڈریشن کے شہریوں منجملہ خود مختار شیشان کے سربراہ رمضان قدیروف کیخلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں اسے مدنظر رکھا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ روس ان پابندیوں کو مخاصمانہ اور غیرقانونی سمجھتا ہے اور وہ ان پابندیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی وزارت خزانہ نے رمضان قدیروف سمیت5 روسی شہریوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔