خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی پابندیوں کے باعث تیل کے نرخ بڑھ سکتے ہیں، ایران

تہران۔(ملت آن لائن)ایرانی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ملکی تیل کی صنعت پر امریکی پابندیوں کے باعث دنیا بھر کے صارفین متاثر ہوں گے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی وزیر تیل نامدار زنگنی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے تیل کے نرخوں میں اضافہ بھی ہو گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل تیل کے نرخ کم رکھنے کے لیے ایران سے تیل درآمد کرنے والے آٹھ بڑے ممالک کو پابندیوں سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم تہران کا کہنا ہے کہ طویل مدت کے لیے اس طرح عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں کم نہیں رکھی جا سکیں گی۔