خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی پابندیوں کے باوجود ایران تیل کی فروخت جاری رکھے گا، حسن روحانی

تہران ۔(ملت آن لائن)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران ان پابندیوں کو توڑ دے گا جو امریکا نے اس پر دوبارہ نافذ کردی ہیں۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے خطاب میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایرانی تیل کی برآمدات صفر پرآجائیں مگر ایران تیل فروخت کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایرانی حکومت پر لگائی جانے والی نئی پابندیاں پیر سے نافذ العمل ہو گئی ہیں۔