خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی پولیس کے 86 عہدے دار گذشتہ سال فرائض کی انجام دہی میں ہلاک ہوئے

واشنگٹن ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2015 میں اس کے 86 اہل کار اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔ان میں سے نصف کے لگ بھگ کی ہلاکتوں کا سبب حادثات تھے۔ لیکن 41 عہدے دار جرائم پیشہ افراد کی گولیوں کا نشانہ بنے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد اس سے ایک سال پہلے یعنی 2014 کے مقابلے میں کم ہے جس دوران 51 اہل کار مسلح مجرموں کے ہاتھوں ہلاک ہوئے تھے۔پچھلے سال ہلاک ہونے والے 41 میں سے 8 عہدے دار انتہائی مشکوک افراد یا حالات کی تحقیقات کر رہے تھے۔ 7 اہل کاروں کو مخصوص سٹریٹجک صورت حال کا سامنا تھا اور جب کہ 6 عہدے دار ٹریفک کے رکنے کے باعث حادثوں کا ہدف بنے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 50 ہزار پولیس اہل کاروں پر حملے ہوئے۔ جب کہ ان حملوں میں صرف 30 فی صد کو زخم آئے۔ایف بی آئی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس پر زیادہ ترحملے ذاتی ہتھیاروں سے کیے گئے۔امریکہ میں پولیس اہل کار وں پر سفاکانہ رویے کی شکایات کے باعث ان کی جانچ پڑتال میں اضافہ ہوا ہے۔ ان شکایات سے منسلک کئی واقعات میں غیر مسلح سیاہ فام قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے تھے۔