خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 7 جنگجو ہلاک،3زخمی

جلال آباد: (ملت+آئی این پی) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم داعش کے 7 جنگجو ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔افغان میڈیاکے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے ضلع ہسکا مینا کے علاقے غرغری میں حملہ کر کے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں داعش کے 7 جنگجو ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں داعش کے شدت پسندوں کے اسلحہ و بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا جب کہ حملے میں کوئی سول شہری زخمی نہیں ہوا۔