واشنگٹن ۔ 13 جون (اے پی پی) کھیلوں کا ساز و سامان بنانے والی امریکی کمپنی نائیکی نے امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی فٹ بالرز کو جوتے فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ یاد رہے کہ اس وقت ایرانی فٹ بال ٹیم روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے سلسلے میں ایرانی کھلاڑی کو کمپنی کے جوتے فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اس حولے سے ایرانی کوچ کارلوس کوئروز پریشان ہیں اور انھوں نے فیفا سے ان کی مدد کی درخواست کی ہے۔ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے امریکہ کو نکال لیا تھا۔ انھوں نے ایران کے خلاف وہ پابندیاں بھی واپس لگانے کا وعدہ کیا تھا جو کہ 2015ء میں جوہری معاہدے کے ختم ہوگئی تھیں۔ اس کے علاوہ بہت سی دیگر بڑی کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران میں اپنی سرگرمیاں معطل کر دیں گی تاھم نائیکی کا کہنا ہے کہ ’امریکی پابندیوں کا مطلب ہے کہ ایک امریکی کمپنی کے طور پر نائیکی ایرانی قومی ٹیم کو فلحال جوتے فراہم نہیں کر سکتی۔ نائیکی پر لاگو ہونے والی پابندیاں کئی سال سے وضع ہیں اور قانون کا حصہ ہیں۔ امریکی محکمہِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔