خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی کمپنی کا چین میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین اعلی معیار کی مینو فیکچرنگ کے لیے پرکشش ہ ملک ،امریکی کمپنی نے چین میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکہ کی گلوبل فاونڈریز کمپنی نے چین میں تقریبا دس ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان معیاری مینو فیکچرنگ کے لیے چین کے پرکشش ہونے کا عکاس ہے۔ ٹرمپ حکومت کے دباو کی وجہ سے انٹل ، فاکس کام ٹیکنالوجی گروپ سمیت اعلی سائنس او رٹیکنالوجی کمپنیوں نے امریکہ میں کارخانوں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔تاہم گلوبل فاونڈریز کی سرمایہ کاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ اعلی معیار کی مینو فیکچرنگ بحرالکاہل کے دوسرے کنارے کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔گلوبل فاونڈریز کا نیا کارخانہ چین کے جنوب مغربی شہر چھنگ دو میں واقع ہے جس میں جدید میموری چپ، مائیکروچپ، فلیٹ پینل ڈسپلے سمیت مصنوعات بنائی جائیں گی۔گلوبل فاونڈریز کمپنی دو ہزار نو میں قائم ہوءِی جس کا صدر دفتر امریکہ میں ہے۔یہ دنیا میں انٹیگریٹڈ سرکٹ کی صنعت میں رہنما ادارہ ہے ۔