خبرنامہ انٹرنیشنل

امر یکہ کایو رپ سےمضبوط اور پائیدارمفاد وا بستہ ہے، او باما

وارسا ( آ ئی این پی)امر یکی صدر باراک او با ما نے کہا ہے کہ امریکہ کا متحد یورپ سے ایک مضبوط اور پائیدار مفادوابستہ ہے؛ اور سب کے مفاد میں ہوگا کہ ایسے میں جب یورپی یونین اور برطانیہ نئے مراسم تلاش کر رہے ہیں، انتشار کے ماحول کو کم کیا جائے۔امر یکی صدر نے ہفتہ کو وارسا میں نیٹو سربراہ اجلاس کے آغاز پر یورپی یونین کے سربراہوں سے ملاقات کے بعد کہا کہ ’’مجھے پورا پورا یقین ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین ایک دانشمندانہ طریقے سے کام کریں گے، تاکہ عبوری دور باضابطہ اور ہموار انداز میں طے کیے جانے کو یقینی بنایا جائے‘‘۔اْنھوں نے کہا کہ ہم یورپی یکجہتی کی جانب پیش قدمی کی ’’کامیابی کو بھلا نہیں دینا چاہیئے‘‘، جب کہ صدر نے اس طرف توجہ مبذول کرائی کہ یورپی یونین کے کسی رْکن نے ایک دوسرے کے خلاف کبھی ہتھیار نہیں اٹھائے۔ ?وباما نے کہا کہ یہ ایسی ’’کامیابیاں ہیں جنھیں محفوظ رکھنا ہوگا‘‘۔یورپی یونین سے علیحدگی کے برطانیہ کے فیصلے پر امریکہ کی تشویش کی نشاندہی کرتے ہوئے، اوباما نے جمعے کے روز وارسا آمد کے بعد پہلی ملاقات یورپی یونین کے صدر ڈونالڈ ٹسک اور یورپی کونسل کے ڑاں کلاڈ جنکر سے کی۔