خبرنامہ انٹرنیشنل

امید ہےبرطانیہ یورپی یونین کےساتھ تعلقات قائم رکھے گا: کیمرون

لندن:(اے پی پی)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یورپی یونین سے اخراج کے باوجود برطانیہ اس بلاک کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات قائم رکھے گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ تمام ممکنہ تعمیری تعلقات نہایت ضروری ہیں۔ کیمرون کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک دوست، اتحادی اور شراکت دار ہیں اور یورپی یونین چھوڑنے کا مطلب یورپ سے منہ موڑنا ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارت، تعاون اور سلامتی کے شعبوں میں یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان قریبی تعاون دونوں کے مفاد میں ہو گا۔