خبرنامہ انٹرنیشنل

انا ہزارے کامودی سرکار کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

انا ہزارے کامودی سرکار کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

انا ہزارے کامودی سرکار کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

نئی دہلی(ملت آن لائن) بھارت کے سماجی کارکن انا ہزارے نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے 23 مارچ سے دہلی میں بدعنوانی کیخلاف اورکسانوں کی پریشانیوں کواٹھانے کیلئے انشن کرینگے اور جیل بھرو آندولن چلائینگے۔

اناہزارے نے بھارتیہ کسان یونین کی راشٹریہ کسان مہا پنچایت میں کہا کہ آج ملک بھر میں کسان بدحال ہیں، ملک میں کسانوں کی خودکشی کیلئے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے، حکومت نے کسانوں کے فائدہ کیلئے سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کو نافذ نہیں کیا، مرکز کی مودی حکومت کو انہوں نے کئی مرتبہ خط بھی لکھا مگر کچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو موقع دینے کیلئے وہ ساڑھے تین سالوں تک کچھ نہیں بولے لیکن سرکار کو کسان کی نہیں صنعت کاروں کی فکر ہے، اس نے لوک پال کو کمزور کر دیا ہے، مودی جو قدم اٹھا رہے ہیں اس سے جمہوریت خطرے میں اور وہ ملک کو حکم شاہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

……………………………

…اس خبر کو بھی پڑھیے…..

امریکا نہ ہوتا تو صورت حال زیادہ خراب ہوتی، روسی صدر

ماسکو:(ملت آن لائن) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکا اگر افغانستان میں نہیں ہوتا تو وہاں امن و امان کی صورت حال آج سے زیادہ خراب ہوتی۔

ولادی میر پیوٹن نے روس میں پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ روس اور امریکا کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں لیکن ہمیں اس معاملے کو معروضی طور پر لینا چاہیے۔ دہشت گردی کے خطرات کے لحاظ سے افغانستان کی صورتحال پہلے سے زیادہ بدتر ہوئی ہے، داعش کی کارروائیاں صورتحال کومزید خراب کررہی ہیں، امریکا اگر افغانستان میں نہ ہوتا تو صورتحال اور بھی گھمبیر ہوجاتی۔

روسی صدر نے افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان کی سرحدوں پر طالبان کی موجودگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دہشت گرد گروہ داعش افغانستان میں قدم جمانا چاہتا ہے، داعش اور طالبان کا جھگڑا بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ترکمانستان کے صدرسے بات کی ہے. وہ ترکمانستان گیس ٹرانسمیشن نظام افغانستان سے پاکستان اور بھارت لے جانا چاہتے ہیں، اس پراجیکٹ میں انھوں نے روس کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس منصوبے کی کامیابی کے امکانات کس حد تک ہیں۔