خبرنامہ انٹرنیشنل

انتخابات سے قبل میکسیکو نہیں جاؤں گی ، ہلیری کلنٹن

واشنگٹن: (اے پی پی) امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ فی الحال میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیتو کی دعوت قبول نہیں کریں گی اور انتخابات سے قبل میکسیکو نہیں جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلری کلنٹن کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں میکسیکو کا دورہ کیا جس پر ہدف تنقید بناتے ہوئے کلنٹن نے اس دورے کو ایک ’’سیاسی حادثہ‘‘ کہا ہے۔کلنٹن نے اے بی سی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ وہ 8 نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل میکسیکو کا دورہ نہیں کریں گی۔