خبرنامہ انٹرنیشنل

انتخابات میں مداخلت پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی: ٹرمپ

واشنگٹن (ملت + اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کرنے پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انھوں نے یہ بات این پی آر سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا ہمیں ایکشن لینے کی ضرورت ہے اور ہم لیں گے۔اس سے قبل وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی انتخابات کے دنوں میں ہونے والی ہیکنگ میں روسی صدر براہِ راست ملوث تھے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان جاری ہونے کے چند گھنٹوں بعد صدر اوباما نے کہا کہ میرے خیال میں اس بات پر کوئی شک نہیں کہ جب ایک غیر ملکی حکومت انتخابات کی ساکھ پر اثر انداز ہوتی ہے تو ہمیں ایکشن لینے کی ضرورت ہے اور ہم یہ کارروائی اپنی مرضی سے کریں گے۔صدر اوباما کا مزید کہنا تھا کہ پیوٹن اس حوالے سے ہمارے جذبات سے واقف ہیں کیونکہ میں نے ان سے براہ راست اس بارے میں بات کی ہے۔صدر براک اوباما کے مشیر بین روڈیس کا کہنا تھا کہ جتنا ہم روس کے معاملات کے بارے میں جانتے ہیں کہ کیسے پیوٹن حکومت کو کنٹرول کرتے ہیں۔ ہم نہایت اہم سائبر ہدایات کی بات کر رہے ہیں، ہم حکومت کی اعلٰی ترین سطح کی بات کر رہ ہیں،اور لامحالہ ولادیمیر پیوٹن سرکاری طور پر روسی حکومت کے اقدامات کے لیے ذمہ دار ہیں۔این بی سی نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا کے پاس شواہد ہے کہ پیوٹن ذاتی طور پر ہدایت دی تھی کہ کس طرح روسی انٹیلیجنس کی جانب سے ہیک شدہ معلومات کو لیک کیا جائے۔واضح رہے کہ روسی حکام ہیکنگ کے الزامات کی مسلسل تردید کرتے رہے ہیں۔