خبرنامہ انٹرنیشنل

انتخابات میں ہیکنگ سے متعلق معلومات جلد منظرعام پرلاؤں گا، ٹرمپ

نیویارک:(ملت+اے پی پی) نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران ہیکنگ سے متعلق بہت جلد معلومات منظرعام پر لاؤں گا۔ امریکا کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے حوالے سے نومنتخب صدر ڈونلٹ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں ہیکنگ کے بارے میں ان معلومات کا علم جو کسی کے پاس نہیں اور ہیکنگ کو ثابت کرنا بہت مشکل ہے تاہم وہ منگل یا بدھ کو یہ معلومات منظرعام پرلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیکنگ کے پیچھے کوئی اور ہو۔ اور مجھے ایسی باتوں کا علم ہے جو دوسروں کو نہیں ہے اس لیے وہ اس صورتحال کے بارے میں پوری طرح آگاہ نہیں ہیں۔ نومنتخب امریکی صدر نے ہیکنگ کی جانب اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ اگر آپ کا کوئی بہت اہم کام ہے تو کاغذ پر لکھ کر کوریئر کے ذریعے پہنچائیں جیسے پہلے کیا جاتا تھا اس لیے کہ کوئی کمپیوٹر محفوظ نہیں ہے، میں خود ای میل استعمال نہیں کرتا اور اس بات سے مجھے کوئی غرض نہیں کہ لوگ اس بارے میں کیا کہتے ہیں لیکن یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ کوئی کمپیوٹر محفوظ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا 10 سال کا بیٹا کمپیوٹر پر بہت کچھ کرسکتا ہے اس لئے لوگوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ نازک معاملات میں ای میل استعمال نہ کیا کریں۔ روسی صدر باراک اوباما نے صدارتی انتخابات میں روس کی جانب سے ہیکنگ کا الزام لگایا تھا جب کہ اسی ضمن میں امریکا نے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 35 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا تھا۔