خبرنامہ انٹرنیشنل

انتخابی جلسہ میں جھڑپوں کا ذمہ دار نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔ (اے پی پی) امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ریپبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چند روز قبل ایک انتخابی جلسے کے موقع پر ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں کی ذمہ داری ان پر عائد نہیں ہوتی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے اپنی ایک تقریر میں اپنے مخالفین کے بارے میں کہا کہ ان کی آواز ان کے کانوں میں نہیں پہنچ رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شکاگو میں ٹرمپ کو اپنا ایک انتخابی جلسہ اس وقت منسوخ کرنا پڑا تھا، جب وہاں ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔ ٹرمپ ریپبلکن جماعت کی جانب سے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے امیدواری حاصل کرنے کی دوڑ میں مصروف ہیں۔