خبرنامہ انٹرنیشنل

انتخاب میں ٹرمپ کو شکست دے سکتا تھا، اوباما

واشنگٹن: (ملت+آئی این پی) امر یکی صدر با راک ا وبامانے کہا ہے کہ تیسری بار صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت ہوتی تو ٹرمپ کو شکست دے سکتا تھا، ری پبلکنز نے میرے “ون امریکا” وڑن کو مسترد کر کے ثابت کیا کہ وہ ترقی روکنا چاہتے ہیں۔ایک انٹرویو میں صدر براک اوباما نے کہا کہ تیسری مدت کے لیے صدارتی انتخاب لڑنیکی اجازت ہوتی تو ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے سکتے تھے۔انہوں نے کہا ری پبلکنز نے میرے “ون امریکا” وژن کو مسترد کر کے ثابت کیا کہ وہ ترقی روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مدت صدارت ختم ہونے کے بعد سیاسی طور پر متحرک رہنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ دوسری طرف نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرانہیں خیال کہ صدار اوباما صدارتی انتخابات میں مجھے شکست دے سکتے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں بڑی صلاحیت ہے مگر یہ باتیں کرنے اور وقت گذارنے کا کلب بن کر رہ گیا ہے۔