خبرنامہ انٹرنیشنل

انتہا پسند تنظیموں کی فہرست سعودی عرب کو دیں گے، فرانسیسی صدر

انتہا پسند تنظیموں کی فہرست سعودی عرب کو دیں گے، فرانسیسی صدر
پیرس:(ملت آن لائن) فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے وہ انتہا پسند تنظیموں کی فہرست مرتب کر کے سعودی عرب کو فراہم کریں گے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے صدر کا یہ بیان سعودی عرب کے ولی عہد کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے انتہا پسند تنظیموں کو فنڈز کی فراہمی روکنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ فرانسیسی صدر اپنے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے یہ بات کھلے عام نہیں کی ہے لیکن جبوہ گزشتہ ماہ ریاض گئے تھے،تو شہزادہ سلمان نے یہ وعدہ کیا تھا کہ ہم انہیں انتہا پسند تنظیموں کی فہرست فراہم کریں گے، تو وہ ان کو مالی وسائل کی فراہمی روک دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ان پر یقین ہے لیکن میں دوبارہ ان سے بات کروں گا۔