نئی دہلی ۔ (ملت آن لائن) جرمن کی انسانی حقوق کی کمشنر نے بھارت کے اپنے سرکاری دورے کے موقع پر اِس ملک میں انسانی حقوق، عورتوں کے حقوق اور آزادی اظہار رائے کی صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔بھارت میں ناقد ین اور کے خلاف مقدمات اور کارروائی کے حوالے سے جب کوفلر سے پوچھا گیا، تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں گہری تشو یش کا شکار ہیں کہ بھارت میں ناقد ین و سول سوسائٹی کے ارکان کو حراست میں لیا جا رہا ہے یا پھر اور ز یادہ سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزادی اظہار رائے اور تنقید کے لیے دائرہ کار دین یا دھرم میں محدود ہوتا جا رہا ہے۔ جرمنی کی انسانی حقوق کی کمشنر نے کہا، ’’ یہ کمزوری کی علامت ہے کہ جب اکثریت اپنے سے مختلف نظریات کو سننے اور تسلیم کرنے سے قاصر دکھائی دے۔‘‘جرمنی کی انسانی حقوق کی کمشنر نے بھارت میں عورتوں کے خلاف پرتشدد جرائم کے معاملے پربھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ان کے بقول اس صورتحال میں بہتری صرف اور صرف قوانین کی مدد سے نہیں آ سکتی بلکہ اس بارے میں سماجی سطح پر بات ہونی چاہیے اور آگہی ضروری ہے۔ ان کے مطابق بنیادی مسئلہ سوچ اور ذہنیت کا ہے، جسے تعلیم، قانون سازی اور د یگر طر یقوں سے بدلنا پڑے گا۔