خبرنامہ انٹرنیشنل

انقرہ: امریکی سفارتخانے کے باہر فائرنگ

انقرہ:(ملت+اے پی پی) میں امریکی سفارت خانے کے باہر فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔ انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کی،واقعہ رات گئے پیش آیا ، حملہ آور کو پکڑلیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر امریکی سفارت خانے کو بند کردیا گیا ۔ امریکا نے ترکی میں اپنے تمام مشن آفسز تا حکم ثانی بند کردیئے ہیں۔