انقرہ ۔ (اے پی پی)ترک دارالحکومت انقرہ میں 17 فروری کو دہشتگرد حملے کے بعد حراست میں لئے گئے14افرادکو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حراست میں لئے گئے 21 مشتبہ افراد میں سے 14 کو اٹارنی آفس میں تحقیقات کے بعد عدالتکے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔مشتبہ افراد کو مسلح دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے، سرکاری دستاویزات میں جعل سازی کرنے، سرکاری اداروں اور تنظیموں کو آلہ کار کے طور پر استعمال کر کے دھاندلی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہاس حملے میں 28 افراد ہلاکاور 61 زخمی ہوگئے تھے۔ دوسری جانب وزیر اعظم احمد داود اوگلو نے کہا ہے دہشتگردتنظیموں کی جانب سے کئے گئے حملے اور ذمہ داری قبول کرنے کے دعووں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔