نئی دلی (آن لائن)بھاارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر ایک بار پھر ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ کے بیان پر برس پڑے ہیں اور ان کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہماچل پردیش کے بیان پر کانگریس کو جواب دینا چاہئے کیونکہ ان کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے پاکستان کو سیکیورٹی پر سوالات اٹھانے کا موقع ملا ہے۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت نہ ملنے تک پاکستانی ٹیم کو ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے بھارت جانے سے روک رکھا ہے۔ پاکستان کے مطالبے پر آئی سی سی نے پاک، بھارت میچ دھرم شالہ سے کولکتہ میں منتقل کر دیا ہے تاہم سیکیورٹی خدشات بدستور موجود ہیں جس کے باعث پاکستانی ٹیم بھارت روانہ نہیں ہو سکی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی پریس کانفرنس میں واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ جب تک بھارت کا کوئی اعلیٰ عہدیدار عوامی سطح کے بیان میں پاکستانی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی ضمانت نہیں دیتا تب تک پاکستانی ٹیم کوبھارت نہیں بھیجا جائے گا۔