خبرنامہ انٹرنیشنل

انٹرنیٹ پر جنک فوڈ کے اشتہارات پر جلد پابندی عائد کر دی جائے گی،برطانوی ادارہ

لندن۔ (اے پی پی) برطانیہ میں اشتہارات کی نگرانی کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود آن لائن مواد دیکھنے کے دوران نشر ہونے والے جنک فوڈ کے اشتہارات پر جلد پابندی عائد کر دی جائے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اشتہارات کی نگرانی کرنے والے ادارے کی کمیٹی فار ایڈورٹائزنگ پریکٹس غیر صحت مند کھانوں کے اشتہارات پر پابندی کے سلسلے میں جلد عوامی رابطہ مہم چلائے گی۔اس پابندی کا اطلاق یو ٹیوب پر نشر ہونے والے اشتہارت پر ہو گا۔واضح رہے کہ برطانیہ میں بچوں کے ٹی وی چینلز پر غیر صحت مند کھانوں کے اشتہارات چلانے پر پہلے ہی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔