خبرنامہ انٹرنیشنل

انڈونیشیاء اور مشرقی تیمور میں 6.6 شدت کا زلزلہ

جکارتہ: (ملت+اے پی پی) انڈونیشیاء اور مشرقی تیمور میں بدھ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق زلزلے کے باعث کئی عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ انڈونیشیاء کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تیمور کے ساحلی علاقے سے 92کلو میٹر مغرب میں 158کلو میٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔