جکارتہ:(آن لائن)انڈونیشیا میں مچھلیوں کا غیر قانونی شکار کرنے کی انوکھی سزا ملنے لگی ، حکام نے پکڑی جانے والی کشتی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا ۔ مغربی جاوا میں حکومت نے مچھلیوں کا غیرقانونی شکار کرنے والے مچھیروں کو انوکھی سزا دی اور کشتی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا ۔ ڈرون کیمرے سے بنائی گئی فوٹیج سماجی میڈیا پر جاری کر دی گئی ۔ یہ کشتی چھبیس فروری کو پکڑی گئی تھی ، کپتان اور عملے کے دس ارکان کو حراست میں رکھا گیا ہے ۔