خبرنامہ انٹرنیشنل

انڈونیشیا : زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 102 ہوگئی

انڈونیشیا:(ملت+اے پی پی) کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 102 ہوگئی۔ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔متاثرہ علاقوں میں عمارتوں کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ انڈونیشین حکام کے مطابق مزید لاشیں نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی،ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 136 افراد شدید زخمی ہیں۔ گزشتہ صبح صوبے آچے میں 6 عشاریہ 4 شدت کے زلزلے سے سب سے زیادہ آچے کا علاقہ متاثر ہوا جہاں سیکڑوں مکانات، دکانیں اور اسپتال تباہ ہوگئے۔