جکارتہ۔ (ملت+اے پی پی) انڈونیشی جزیرے سلاویسی میں جمعے کو آنے والے زلزلے کے بعد ایک شخص کو ایک عمارت کے ملبے کے نیچے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچایا جانے والا شخص اچھی حالت میں تھا، تاہم اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام نے اس زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 844 بتائی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر ہلاکتیں اس جزیرے کے شہر پالو میں ہوئیں، اس علاقے میں زمین زلزلے کے نتیجے میں دلدل میں تبدیل ہو گئی اور شہر کا ایک بڑا حصہ زمین میں دھنس گیا۔۔