خبرنامہ انٹرنیشنل

انڈونیشیا میں عسکریت پسند گروہ کا اہم رہنما گرفتار

جکارتہ:(اے پی پی)انڈونیشیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ مشرقی انڈونیشیا کے عسکریت پسند گروہ کے ایک سینیئر رکن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فوج کے ساتھ کی گئی مشترکہ کارروائی میں اس گروپ کا ایک اور رکن ہلاک ہو گیا۔ انڈونیشیا کے وسطی صوبے سلاویسی میں قائم عسکریت پسند گروہ کے لیے اہم عہدے دار محمد بصری کی گرفتاری بڑا دھچکا ہے۔ یاد رہے کہ اس شدت پسند گروپ کا سربراہ سانتوسو، جو انڈونیشیا کے انتہائی مطلوب اسلامی بنیاد پرستوں میں سے ایک تھا، رواں برس جولائی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا تھا۔