خبرنامہ انٹرنیشنل

انڈونیشیا میں پولیس کی داعش کے خلاف کاروائی ، 9مشتبہ جنگجو گرفتار

جکارتہ (ملت + آئی این پی) انڈونیشیا کی پولیس نے 9 مشتبہ جنگجوں کو گرفتار کر لیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق انڈونیشیا کی پولیس نے کاروائی کرکے 9 مشتبہ جنگجوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں سولاویسی جزیرے پر عمل میں آئیں۔ پولیس نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں تاہم مقامی میڈیا کے مطابق ان مشتبہ جنگجوں سے بم سازی کا سامان بھی برآمد ہوا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی طرف سے یہ کارروائی دراصل داعش سے وابستہ جنگجو گروہوں کے خلاف کی گئی تھی۔