خبرنامہ انٹرنیشنل

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک

جکارتہ:(ملت آن لائن)انڈونیشیا کے جزیرے بورنو کے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔ آنوگرا ایکسپریس نامی کشتی شمالی کالیمنٹان کے صوبائی دارالحکومت تانجنگ سے سیلور سے تاراکان جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ ریسیکو حکام کے مطابق بچوں سمیت 48 افراد کے علاوہ عملے کے تین ارکان بھی کشتی میں سوار تھے جن میں 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ انڈونیشین پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں تانجنگ سیلور جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال یکم جنوری 2017 کو سیاحوں کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ برازیل میں کشتی ڈوب گئی،22افرادہلاک 25 اگست 2017 کو برازیل میں باہیا کے ساحلی شہر کے قریب کشتی الٹنے سے 22 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے تھے۔

…………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…کانگو کے صدر جوزف کابیلا عہدہ چھوڑنے کا وعدہ نبھائیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (ملت آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے کانگو کے صدر جوزف کابیلا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑنے سے متعلق اپنا وعدہ پورا کریں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق گوٹریش کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب ڈیموکریٹک ری پبلک کانگو میں صدر کابیلا کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج میں کم از کم 8 مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کو خدشات ہیں کہ گزشتہ 17 برس سے برسراقتدار کابیلا انتخابات کو ملتوی کر کے دراصل اپنے عہدے کی مدت بڑھا رہے ہیں۔ کانگو میں گزشتہ برس کے اختتام پر انتخابات ہونا تھے، تاہم انہیں رواں برس دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔