جکارتہ ۔(اے پی پی) انڈونیشیا میں گزشتہ شب7.8 شدت کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔زلزلے کا مرکز جنوب مغرب میں واقع جزیرہ سماٹرا تھا جس کے بعد سونامی کی وارنگ بھی جاری کی گئی تھی تاہم بعد میں واپس لے لی گئی تھی۔آفٹر شاکس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس کا عالم ہے۔