خبرنامہ انٹرنیشنل

انڈونیشیا :کشتی میں دھماکے سے دو ہلاک، چودہ زخمی

انڈونیشیا (اے پی پی) انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں کشتی میں دھماکے سے دو افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوگئے ۔ انڈونیشیا میں سیاحوں کو جزیرہ بالی لے جانے والی کشتی میں دھماکا ہوا ۔ واقعے میں ایک جرمن خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور چودہ غیر ملکی زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں پرتگال ، جرمنی ، آسٹریلیا ، جنوبی کوریا اور برطانیہ کے شہری شامل ہیں ۔ کشتی میں عملے کے ارکان سمیت چالیس افراد سوار تھے ۔ دھماکے کینوعیت معلوم نہیں کی جاسکی ۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔