خبرنامہ انٹرنیشنل

انڈونیشیا کی پولیس خواجہ سرائوں کو مرد بنانے کے درپے

انڈونیشیا کی پولیس خواجہ سرائوں کو مرد بنانے کے درپے

لاہور: (ملت آن لائن) انڈینیشیا کے ایک صوبے آچے میں پولیس نے مختلف بیوٹی پارلرز پر چھاپے مار کر وہاں کام کرنےو الے درجنوں خواجہ سرائوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ان کے بال کاٹے، انڈونیشیا کی پولیس نے مقامی خواجہ سرائوں کے بال کاٹ ڈالے. پولیس کے مطابق وہ ان کو بہتر انسان بنانا چاہتی ہے.مردانہ لباس پہنایا اور مردانہ آواز میں بولنے پر مجبور کیا۔ پولیس نے ان افراد پر ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ مقامی پولیس چیف احمد اُن تنگ سوریاناتا نے کہا کہ انہیں کچھ مائوں کی طرف سے شکائیت موصول ہوئی تھی جن کے بیٹوں کو ان خواجہ سرائوں نے تنگ کیا تھا۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ جب وہ ان خواجہ سرائوں کو پولیس اسٹیشن لے کر جا رہے تھے تو درجنوں افراد نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی، پولیس نے ان افراد کو پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس کے مطابق یہ خواجہ سرا ابھی کچھ دن حراست میں ہی رہیں گے۔ قید کے دوران انہیں مقامی مولوی پانچ روزہ تربیت دیں گے جس میں انہیں مردوں کی طرح بولنا اور چلنا سکھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ مولوی صاحب ان خواجہ سرائوں کو اخلاقیات پر بھی درس دیں گے۔

………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…ضرورت پڑی تو سب سے پہلے میں عفرین پہنچوں گا : اردوان

انقرہ : (ملت آن لائن) ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر اردوان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے آماسیا ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصیا پہاڑ کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے اور آپریشن کے دوران 7 ترک فوجیوں اور 13 آزاد شامی فوج کے اہلکاروں سمیت کل 20 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ میں ترک فوجیوں کے بارے میں الٹی سیدھی باتیں کئے جانے کے باوجود آپریشن جاری رہیگا۔