جکارتہ۔9 جولائی (اے پی پی)انڈونیشیا کے تفریحی مقام بالی کی بندرگاہ پر آتشزدگی کے نتیجہ میں چالیس کے قریب کشتیاں اور چھوٹے جہاز جل گئے۔واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ بالی پولیس کے مطابق بندرگاہ پر آگ آدھی رات کے وقت شروع ہوئی۔ آخری اطلاعات تک آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری تھیں۔حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحیقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔