خبرنامہ انٹرنیشنل

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں آتش فشاں سے راکھ اگلنا شروع

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں آتش فشاں سے راکھ اگلنا شروع
جکارتہ:(ملت آن لائن) انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں آتش فشاں پہاڑ راکھ اور لاوا اگلنے لگا۔ دنیا بھر سے بالی جانے والی پروازیں منسوخ ہونے کے باعث ہوائی اڈوں پر سینکڑوں لوگ پھنس کر رہ گئے۔ انڈونیشیا کے حکام نے آتش فشاں کےاحاطے میں 7کلومیٹر کا علاقہ خطرناک قرار دے دیا۔ 1963ء میں اسی آتش فشاں کے پھٹنے سے ،، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔