جکارتہ ۔ 13 جون (اے پی پی) انڈونیشیا کے سماترا جزیرے میں بدھ کو زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیالوجیکل سروے (یو ایس جی ایس ) کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پر 6.0 تھی۔ زلزلے کا مرکز سماترا جزیرے کے پڈانگ علاقے سے 246 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کی وجہ سے جان و مال کے نقصان کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ہوائی میں واقع پیسیفک سنامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کے پیش نظر فی الحال سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔