خبرنامہ انٹرنیشنل

انگریزوں کو اردو سیکھنے کی ہدایت

لندن: (ملت+اے پی پی) اردوزبان کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں لیکن اب کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر نے بھی اردو کی اہمیت کو مانتے ہوئے برطانوی عوام سے اسے سیکھنے پر زور دیا ہے ۔ لندن میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیمبرج یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی زبان و ادب کی خاتون پروفیسر وینڈی ایرس بینٹ کا کہنا تھا برطانیہ میں مختلف زبانوں کے افراد قیام پذیر ہیں اس لئے قومی ہم آہنگی کے لئے برطانوی عوام کو بھی دیگر زبانیں سیکھنی چاہئیں اور خاص طورپراردو اورپولش زبان لازمی سیکھیں۔