خبرنامہ انٹرنیشنل

انگیلا مرکل کی چوتھی مرتبہ چانسلر بننے کی راہ ہموار

انگیلا مرکل کی چوتھی مرتبہ چانسلر بننے کی راہ ہموار

برلن: (دنیا نیوز) جرمنی کا دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا سیاسی بحران ختم، انگیلا مرکل کی چوتھی مرتبہ چانسلر بننے کی راہ ہموار ہو گئی۔ ایس پی ڈی پارٹی نے انگیلا مرکل کے ساتھ اتحادی حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ جرمنی پر چھائے سیاسی عدم استحکام کے بادل چھٹ گئے، انگیلا مرکل کی چوتھی مرتبہ چانسلر بننے کی راہیں ہموار ہو گئی ہے۔ ایس پی ڈی پارٹی نے انگیلا مرکل کی سی ڈی یو پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے اتحادی حکومت میں شمولیت کے لیے پارٹی ریفرنڈم کرایا تھا جس میں پارٹی ممبران نے اتحادکے حق میں فیصلہ دے دیا۔ یاد رہے کہ جرمنی گزشتہ چھ ماہ سے مرکزی حکومت کے بغیر چل رہا تھا جس کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا سیاسی بحران سمجھا جا رہا تھا۔
………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….واشنگٹن میں ایک شخص نے وائٹ ہائوس کے سامنے خودکشی کر لی

واشنگٹن (ملت آن لائن) امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک شخص نے وائٹ ہاؤس کے سامنے خودکشی کر لی۔ سیکرٹ سروس کا کہنا ہے اس شخص نے خود کو گولی ماری۔ واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔ نامعلوم شخص پانچ بجے وائٹ ہائوس کے جنگلے کے قریب آیا اور خود کو گولی مار لی ، واقعے میں کسی اور کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی امریکی میڈیا نے عینی شاہدوں کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ شخص شام پانچ بجے جی ایم ٹی پنسلوینیا ایونیو پر وائٹ ہاؤس کے جنگلے کے قریب آیا اور جیب سے پستول نکال کر کئی فائر کیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا۔ فائرنگ کی آواز سن کر بھگدڑ مچ گئی۔ سیکرٹ سروس اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور وائٹ ہائوس کو سیاحوں کے لئے بند کر دیا۔