خبرنامہ انٹرنیشنل

اوباما اور مشیل کی کتابیں شائع کرنے کا معاہدہ

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) اشاعتی ادارے پینگوئن رینڈم ہاوس نے سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کی ایک ایک کتاب شائع کرنے کا معاہدہ کر لیا ۔ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی بارک اور مشیل اوباما ان کتابوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ فلاحی اداروں کو وقف کر دیں گے۔ان دونوں مجوزہ کتابوں کے عالمی اشاعتی حقوق کے لیے گرما گرم نیلامی ہوئی تھی، جس میں سب سے اونچی بولی 60 ملین ڈالر سے زیادہ تھی، یہ کسی بھی امریکی صدر کی مہنگی ترین سرگزشت ہوگی۔ان کتابوں کا متن اور ٹائم فریم ابھی جاری نہیں کیا گیا، اسی اشاعتی ادارے پینگوئن رینڈم ہاوس نے سابق صدر بارک اوباما کی پچھلی 3 کتابیں بھی شائع کی ہیں۔سابق امریکی صدر باراک حسین اوباما کی کتاب کی اشاعت کیلئے معروف اشاعتی اداروں نے بولی میں حصہ لیا، سب سے زیادہ قیمت مشہور اشاعتی ادارے پینجو ان رینڈم ہاس نے لگائی، جس کے بعد اس ادارے کو اس کتاب کے حقوق فروخت کر دیے گئے۔ اوباما اس سے پہلے بھی خود کو ایک کامیاب لکھاری کے طور پر منوا چکے ہیں۔ ان کی کتاب “والد کے خواب اور بے باک امیدیں” بیسٹ سیلر ثابت ہوئیں، اسِ کتاب نے 8 اعشاریہ 8 ملین ڈالر کا کاروبار کیا۔پینجو ان رینڈم ہاس اس سے پہلے سابق امریکی صدر بِل کلنٹن کی سوانح عمری شائع کر چکا ہے۔ باراک اوباما کی اس سے پہلے بھی 3 کتب آ چکی ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ کتاب اوباما کی صدارت کے دوران ان کے وائٹ ہاؤ س میں بیتے ایام کا احاطہ کرے۔ کمپنی کی جانب سے تاحال کتاب کے موضوع کو مخفی رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے کتاب کے بارے میں تجسس پایا جاتا ہے۔ قارئین کو اس کتاب کی رونمائی کا شدت سے انتظار ہے۔ کتاب کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک حصہ چیرٹی کے کاموں کیلئے مختص ہے۔