خبرنامہ انٹرنیشنل

اوباما اور ہلیری داعش کے بانی ہیں، ٹرمپ

فلوریڈا : (اے پی پی) ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر اوباما پر الزام لگایا ہے کہ وہ داعش کے بانی ہیں۔بر طانوٰی نشریاتی ادارے کے مطابق رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں تقریر کرتے ہوئے کہا وہ داعش بہت سے پہلوؤں سے صدر اوباما کا احترام کرتے ہیں۔ وہ دولتِ اسلامیہ کے بانی ہیں۔‘انھوں نے اس بات پر زور دینے کے لیے اسے تین بار دہرایا۔اس تقریر میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اوباما کا پورا نام لیا، ’براک حسین اوباما۔‘ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو بھی ملوث کرتے ہوئے کہا کہ وہ دولتِ اسلامیہ کی شریک بانی ہیں۔ٹرمپ ایک عرصے سے اوباما اور ان کی سابق وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ انھوں نے اپنی پالیسیوں سے عراق میں طاقت کا خلا پیدا کر دیا جس سے دولتِ اسلامیہ کو پنپنے کا موقع ملا۔