خبرنامہ انٹرنیشنل

اوباما روس آنا چاہیں تو خوش آمدید کہوں گا، پیوٹن

پیرو :(ملت+اے پی پی)پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایپک اجلاس کےموقع پر امریکی صدر اوباما اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کے بعد روسی صدر پیوٹن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ امریکی صدراوباما اگر روس آنا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہوں گا۔ اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے کئی سال مل کر کام کرنے پر اوباما کا شکریہ بھی اداکیا۔ روسی صدر نے بتایا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےتصدیق کی ہے کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات بہتربناناچاہتےہیں تو میں نےبھی ٹرمپ سےکہاکہ ہم بھی امریکا سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ تاہم ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کب اور کہاں ہوگی۔