خبرنامہ انٹرنیشنل

اوباما کا آخری بیرونی دورہ

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما اپنے آخری بیرونی دوروں پر جلد روانہ ہونگے ۔ امریکا کی قومی سلامتی کے معاون مشیر بین رہوڈز نے میڈیا کو بتایا کہ سب سے پہلے، صدر اوباما یونان جائیں گے، جہاں وہ پارتھنون کا دورہ کریں گے، اور ایتھنز میں عالمگیریت کے چیلنجوں پر اہم تقریر کریں گے۔وہاں سے،اوباما جرمنی کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ جمعرات کو چانسلر اینجلا مرکل سے باہمی امور پر ملاقات اور مشترکہ اخباری کانفرنس کریں گے۔ برلن میں، وہ برطانیہ اور فرانس کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔برلن سے وہ لیما جائیں گے، جہاں پیرو میں وہ ایشیا پیسیفک معاشی تعاون (اے پی اِی سی) کے سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ سربراہ اجلاس کے احاطے سے باہر، ہفتے کو اوباما چینی صدر شی جن پنگ سے باہمی امور پر ملاقات کریں گے، جب کہ اتوار کو آسٹریلیا کے وزیر اعظم مالکم ٹرن بْل سے ملیں گے