خبرنامہ انٹرنیشنل

اوباما کا الوداعی ٹویٹ، سب سے زیادہ ری ٹویٹ ہوا

واشنگٹن؛ (ملت+اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما پہلے صدر ہیں جنھوں نے سماجی میڈیا کا وسیع استعمال کیا۔ اور اپنے الوداعی خطاب کے اختتام پر اْنھوں نے اپنے صدارتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک انتہائی مقبول ٹویٹ کیا۔اْنھوں نے کہا کہ ’’میں تمام باتوں پر آپ کا مشکور ہوں۔ میرا حتمی پیغام بھی میرے ابتدائی پیغام ہی کی طرح کا ہے۔ میں آپ سے یہی کہتا ہوں کہ آپ تبدیلی لانے کی میری صلاحیت میں نہیں، بلکہ اپنی صلاحیت پر یقین رکھیں‘‘۔ اوباما نے یہ پیغام ٹوئیٹ میں دیا۔ دوپہر تک یہ ٹویٹ 5 لاکھ بار ’ری ٹویٹ‘ ہو چکا تھا، جو اْن کے ماضی کے اپنے ہی ایک ٹویٹ سے کہیں زیادہ ہے، جو اْنھوں نے ہم جنس پرستوں کے درمیان شادی پر ریاستی پابندی اٹھائے جانے کے عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کی منسوخی کے معاملے پر کیا تھا۔’ایٹ دی ریٹ آف پوٹس اکاؤنٹ‘ کے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد ’فالوئرز‘ ہیں، جب کہ صدر کا ذاتی اکاؤنٹ ’ایٹ براک اوباما‘ ہے، جس پر اْن کے فالورز کی تعداد آٹھ کروڑ سے زیادہ ہے۔