خبرنامہ انٹرنیشنل

اوباما کا وائٹ ہاؤ س میں آخری ڈنر

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے وائٹ ہاؤ س میں آخری ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق صدر باراک اوباما کی جانب سے وائٹ ہاؤ س میں آخری ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ ڈنر میں سیاسی، سماجی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔براک اوباما امریکی صدر کی حیثیت سے وائٹ ہاس میں بس اب کچھ دن کے مہمان رہ گئے ہیں۔ اٹلی کے وزیراعظم کے امریکہ کے دورے کے موقع پر امریکی صدر اور خاتون اول کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا، جبکہ وائٹ ہاس میں ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔وائٹ ہاؤ س کے آخری ڈنر میں امیکہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ صدر براک اوباما نے اپنے دور اقتدار کی اس نوعیت کی آخری تقریب میں اپنے ہلکے پھلکے مزاح سے تقریب میں رنگ بکھیرے۔