خبرنامہ انٹرنیشنل

اوباما کا 10جنوری کو آخری خطاب

واشنگٹن: (ملت+آئی این پی )امریکی صدر باراک اوباما 10 جنوری کو اپنا آخری خطاب کریں گے جس کے بعد وہ 20 جنوری کو وائٹ ہاوس سے رخصت ہوجائیں گے، جبکہ نامزد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کا عہدہ سنبھال لیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما 10 جنوری کو اپنا آخری خطاب کریں گے جس کے بعد وہ 20 جنوری کو وائٹ ہاوس سے رخصت ہوجائیں گے۔ صدراوباما کے خطاب کی آخری تقریب میں ہالی وڈ کے بڑے ناموں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ صدر اوباما اور مشیل اوباما کی جانب سے ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ہالی ووڈ کے چند بڑے ناموں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ان میں پال میک کارٹنی، گلوکارہ بیونسے، گلوکار اسٹیوی ونڈر، ڈیوڈ لیٹرمین، سیموئیل جیکسن، اوپرا ونفری، ڈائریکٹر جارج لوکاس، اداکار بریڈلے کووپر شامل ہیں۔صدر اوباما 10جنوری کو اپنی الوداعی تقریر پیش کریں گے، جس میں وہ اپنے دور صدارت کے تجربات اور اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کریں گے۔