خبرنامہ انٹرنیشنل

اوباما کی انٹونیو گٹریس کو اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل مقرر ہونے پر مبارکباد

واشنگٹن ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) امریکی صدر نے انٹونیو گٹریس کو اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔امریکا کے صدر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے فون پر رابطہ کیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر اوباما نے انٹوینو گٹریس کو اقوام متحدہ کاسیکرٹری جنرل بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کی تمام تر کوششوں کیلئے امریکی صدر نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کی اہمیت کے حوالے سے انہیں آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ اپنے تمام اداروں بشمول امن مشنز کو جدیدیت سے ہمکنار کرے تاکہ اقوام متحدہ مزید فعال ادارے کے طور پر ابھر سکے۔ انٹونیو گٹریس آئندہ سال یکم جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے وہ پرتگال کے صدر اور اقوام متحدہ برائے مہاجرین کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ ان کا انتخاب سلامتی کونسل نے رائے شماری کے ذریعے کیا۔ ان کے مقابلے میں 7خواتین سمیت 13امیدوار تھے۔