خبرنامہ انٹرنیشنل

اوباما کی جائے پیدائش کے معاملے پر ٹرمپ کا یو ٹرن

بارک اوباما:(اے پی پی) بارک اوباما کی جائے پیدائش کے معاملے پر ری پبلیکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے یو ٹرن لے لیا ہے اورانھوں نے بالآخر تسلیم کرہی لیا کہ صدر بارک اوباما امریکا میں پیدا ہوئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ بارک اوباما کے امریکی نہ ہونے کے نکتے کو بنیاد بناکر ہی پانچ سال پہلے امریکی سیاست میں داخل ہوئے تھے۔امریکی ٹی وی شو کے دوران میزبان نےصدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بال بگاڑدئے۔ اپنے سنہری بالوں کے بارے میں حساس ہونے کے باجود ٹرمپ نے میزبان کی عجیب خواہش پوری کی، جس نے ہاتھ پھیر کرٹرمپ کے سارے بال اِدھر کے اُدھر کردئے۔ دوسروں کا مذاق بنانے والے ڈونلڈ ٹرمپ خود مذاق بن گئے جس پر شرکا نے قہقہے لگائے مگرٹرمپ نے چوں بھی نہ کی۔