خبرنامہ انٹرنیشنل

اوباما کی وائٹ ہاؤ س چھوڑنے کے بعد پہلی مرتبہ عوامی تقریب میں شرکت

واشنگٹن (ملت آن لائن + آئی این پی) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاؤ س چھوڑنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی عوامی تقریب میں شرکت کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاؤ س چھوڑنے کے بعد پہلی مرتبہ شکاگو یونیورسٹی میں ہونے والے ایک مباحثے میں طلبہ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے موجودہ سیاسی حالات پر کوئی بات نہیں کی۔ تاہم انہوں نے نوجوانوں کو سیاست میں سرگرم طریقے سے حصہ لینے کی ترغیب دی۔ اوباما کو اگلے ماہ بوسٹن میں ایک اعزاز دیا جائے گا جبکہ مئی کے آخر میں وہ پروٹسٹنٹ چرچ کے دن کے موقع پر منقعد ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے جرمنی کا دورہ بھی کریں گے۔