خبرنامہ انٹرنیشنل

اوباما کےسوتیلےبھائی کا ٹرمپ کوووٹ دینےکا اعلان

نیویارک:(اے پی پی) امریکی صدربراک اوباما کے سوتیلے بھائی مالک اوباما نے کہا ہے کہ مجھے ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی نعرے نے متاثرکیا ہے اورصدارتی الیکشن میں میںانھیں ہی ووٹ دوں گا۔ مالک اوباما کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ دل سے بات کرتے ہیں، ان کی جانب سے امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کی بات زبردست نعرہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صدراوباما کی انتظامیہ کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے میں نے اپنی سیاسی وابستگی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ریپبلکن پارٹی کو ووٹ دونگا۔