خبرنامہ انٹرنیشنل

اوباما ہیلتھ کیئر قانون کو منسوخ کئے جانے کے خلاف مظاہرے

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) امریکہ کے مختلف شہروں میں اوباما ہیلتھ کیئر قانون کو منسوخ کئے جانے کے خلاف مظاہرے منعقد ہوئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو اور دیگر شہروں میں ہزاروں افراد نے اوباما کیئر قانون منسوخ کرنے کی ریپبلیکن پارٹی کی کوششوں کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین کو تشویش ہے کہ اس منصوبے کے منسوخ ہونے کے ساتھ ہی لاکھوں افراد ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے محروم ہوجائیں گے ۔ان مظاہروں میں مزدور یونینز بھی شریک تھیں۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرزاٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیاہے کہ وہ اوباما کیئر قانون کو منسوخ کردیں گے یا اس کی جگہ متبادل قانون منظور کریں گے ۔کانگریس میں ریپبلیکن کی اکثریت نے اس ہفتے اس منصوبے کی منسوخی کے حق میں ووٹ دیئے ہیں