نیو یارک :(آئی این پی ) سپر پاور امریکا کے صدر اپنی اہلیہ کی محبت میں ایسے کھوئے کہ شاعر بن گئے ، ٹی وی شو میں اپنی محبوب بیوی کے لیے پوری نظم کہہ دی ۔ صدر نے اعتراف کیا کہ زندگی میں سب سے بہترین فیصلہ مشعل اوباما کو اپنی زندگی میں لانا تھا ، اتنی محبت کرنے والا شوہر ہو اور عہدہ بھی سب سے اچھا تو کونسی بیوی ہے جو خود کو خوش نصیب نہیں سمجھے گی ۔ شو کی میزبان نے مشعل کا اوباما کے لیے ریکارڈ پیغام شو میں دکھایا ۔